سپریم کورٹ نے اردو کے حق میں تاریخی فیصلہ دیتے ہوئے اترپردیش میں اردو کی سرکاری زبان کی حیثیت ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ اترپردیش کی اسمبلی نے ریاست میں اردو بولنے والوں کی کثرت کے باعث ترمیم کے ذریعے ہندی کے
ساتھ ساتھ اردو کو بھی ریاست کی سرکاری زبان کا درجہ دیا ہوا ہے۔ اسمبلی کی اس ترمیم کو کالعدم قرار دینے کےلیے ایک تنظیم نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی تھی تاہم عدالت نے اردو کی ریاست کی سرکاری زبان کی حیثیت برقرار رکھی ہے۔